ابنا: کوئٹہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں سرکی روڈ پر واقع مارکیٹ میں دھماکے اور فائرنگ سے بچے اور سکیورٹی فورسز سمیت 5 افراد جاں بحق اور20 افراد زخمی ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نےایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا جو معمول کے گشت پر تھی۔ دھماکے سے ایف سی کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور قریبی عمارتوں اور دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکا خیر مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔واضح رہے کہ کل رات کوئٹہ میں ہونے والے تین بم دھماکوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اوردس دیگر زخمی ہوگئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 483001
پاکستان کے شورش زدہ شہرکوئٹہ کے علاقے سرکی میں دھماکے سے5 افراد جاں بحق ہوگئے۔